لاہور(نیوز رپورٹر)سینئرتاجر رہنما اشرف بھٹی نے اشرف بھٹی کاقران پاک کی بے حرمتی پر مذمت کا اظہار کیا کہا کہ سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے عناصر نے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے اور یہ عمل قابل مذمت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فی الفور سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے اور سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ پوری اسلامی برادری کو اس کا فی الفور نوٹس لینا چاہئے کیونکہ کوئی بھی مذہب کسی کے مذہب کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا۔ ہم پوری تاجر برادری اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ایک بار پھر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے ساتھ فی الفور سفارتی تعلقات ختم کیے جائے۔
اشرف بھٹی کاقران پاک کی بے حرمتی پر مذمت کا اظہار
Jul 10, 2023