طاہر رضابخاری کی زیرصدارت حضرت بابافریدؒ کے عرس کے انتظامات کیلئے اجلاس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی زیرصدارت حضرت بابافریدؒ کے سالانہ عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکپتن میں اجلاس ہو ا، جس میں ڈی سی پاکپتن امتیازکھچی، ڈی پی او پاکپتن کیپٹن طارق ولائت اور دیگرافسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار کی توسیع کا عظیم منصوبہ زیرتشکیل ہے۔ اوقاف اورنیسپاک نے فزیبلٹی سٹڈی مکمل کرلی۔سماع ہال، لنگرخانہ،سیمینار ہال،لائبریری اور صحن کی توسیع ہوگی۔انہوں نے کہا حضرت بابا فریدؒخطے میں روادداری کی علامت ہیں، آپؒ کی تعلیمات فلاحی معاشرے کی تشکیل میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ آپؒ کے 781 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا اہتمام شایانِ شان ہوگا۔ حضر ت بابا فریدؒ کے عر س کی تقریبات میں دنیا بھر سے عقید تمند حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پیش آمدہ عرس انتظامات کی بطریق احسن بجا آوری کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے،جس میں بطور خاص زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی بھرپور فراہمی، سکیورٹی، صفائی، لنگر کی ترسیل،رسومات کی ادائیگی،دینی اور روحانی محافل کا انعقاد شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...