لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔کوئی بھی مذہب کس بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا۔ عظمت قرآن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادیِ اظہار رائے کی آڑ میں قرآن کی بے حرمتی قبول نہیں۔ عالمی طاقتیں مذہبی منافرت اور تشدد کو روکیں۔ آزادی اظہار اور رائے کا حق نفرت کو ہوا دینے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کا لائسنس فراہم نہیں کرتا۔ سویڈن میں مسلمان بستے ہیں وہاں منصوبہ بندی کے تحت اسلاموفوبیا،نفرت کابیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ مسلمان اپنے شعائر اور مقدسات کی توہین برداشت نہیں کرسکتے۔