قدرتی وسائل ، معدنیات کی ویلیو ایڈیشن سے تجارتی توازن بہتر کیا جاسکتا ہے:ماہرین

Jul 10, 2023

 اسلام آباد (آئی این پی )ایک معروف ماہر نے کہا کہ قدرتی وسائل ، معدنیات کی ویلیو ایڈیشن سے تجارتی توازن بہتر کیا جاسکتا ہے۔پاکستان اپنے وافر قدرتی وسائل اور معدنیات کی پروسیسنگ اور ان میں اضافہ کرکے برآمدات میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ کماسکتا ہے۔ فتح شاہ عارف نے بتایا کہ قدرت نے پاکستان کو ہر قسم کے قدرتی وسائل اور قیمتی کانوں اور معدنیات سے نوازا ہے، لیکن حکومتوں نے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں معدنیات کے شعبے کی بہتری میں بہت کم دلچسپی لی ہے۔ انہوں پاکستان کی معدنیات معیار اور مقدار دونوں میں اعلی ہیں اور عالمی منڈی میں ان کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ ان قدرتی وسائل کو بڑھانے سے ملک کو اپنے معاشی بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔پاکستان کو ان قدرتی وسائل کو تلاش کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، اور ان کی قدر میں اضافے کے لیے چین سے بھی مدد لینے کی ضرورت ہے۔فتح شاہ عارف نے بتایا کی کہ ویلیو ایڈیشن کے ساتھ، پاکستان مختلف صنعتوں اور سازوسامان کے لیے انتہائی مختلف قسم کے قیمتی کیمیکل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں