زیم ایفرو ٹی 10 کا شیڈول جاری پہلا مقابلہ 20 جولائی کو ہوگا

Jul 10, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر) افریقہ کے پہلے اوردنیا کے تیز ترین کرکٹ فارمیٹ ٹی 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ زیم ایفرو ٹی 10 کا پہلا مقابلہ 20 جولائی کی شام ہوگا جس سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ لیگ کا اہتمام زمبابوے کرکٹ اور گلوبل سپورٹس ٹی 10 نے کیا ہے۔ پہلا مقابلہ ہرارے ہریکینز اور بلاوایو بریوز درمیان ہوگا ‘ اگلے 3 روز میں 9 میچز کھیلے جائیں گے۔ 28 جولائی کو کوالیفائر اور ایلمینٹر ہونگے جبکہ فائنل 29 جولائی کو ہوگا۔ لیگ میں 5 ٹیمیں ہرارے ہریکینز، ڈربن قلندرز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی، بلاوایو بریوز اور جوہانسبرگ بفیلوز شرکت کررہی ہیں۔

مزیدخبریں