لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل سری لنکا نے اپنے نام کر لیا۔زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل میں سری لنکا نے 233 رنز بنائے۔234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 24 ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور سری لنکا نے فائنل 128 رنز سے اپنے نام کر لیا۔سری لنکا کے مہیش ٹھیکشنا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ دلشان مدوشناکا نے 3 اور ونندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔