لاہور(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ بائولر اینرچ نورکیا اور شبنم اسماعیل نے ٹاپ جنوبی افریقی ایوارڈز پر قبضہ کرلیا۔ اینرچ نورکیا اور شبنم اسماعیل کو بالترتیب مین اور ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ ایوارڈز کی تقریب گذشتہ روز ہوئی، نورکیا اور شبنم اس سے قبل 2021 میں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، شبنم اسماعیل نے تیسری مرتبہ سال کی بہترین خاتون کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ٹیسٹ پلیئر ّف دی ایئر کاگیسو ربادا کو قرار دیا گیا، ٹیمبا باووما کو ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کی ٹرافی ملی، ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر ریزا ہینڈرکس قرار پائے، ابھرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹر گیرالڈ کوئٹزی کو قرار دیا گیا، سال کی بہترین گیند کرنے کا اعزاز کاگیسو ربادا کو حاصل ہوا۔