لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاناما نے قطر اور میکسیکو نے کوسٹا ریکا کو شکست دے کر گولڈ کپ فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔17 ویں گولڈ کپ کے دلچسپ مقابلے امریکہ اور کینیڈا میں جاری ہیں ، میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاناما نے قطر کے خلاف باآسانی 0-4 سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔فاتح ٹیم کی طرف سے اسماعیل ڈیاز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی ، دوسرے کوارٹر فائنل میں میکسیکو نے کوسٹا ریکا کو 0-2 سے مات دی۔میکسیکو کی طرف سے ایرک سانچیز اور پینیڈا الوارڈو نے ایک ، ایک گول کیا۔