بیجنگ(این این آئی)چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفینگ نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں رخنے کا سبب بننے والے غیرمتوقع واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے بیجنگ میں امریکا کی وزیرخزانہ جینٹ ییلین سے ملاقات میں ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض غیرمتوقع واقعات کی وجہ سے دونوں سربراہان ریاست کے درمیان گذشتہ سال ملاقات میں طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد میں مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ان کا اشارہ چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی طرف تھا۔اس کورواں سال کے اوائل میں امریکا نے اپنی فضائی حدود میں مارگرایا تھا لیکن اس واقعہ پر دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔