بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے حکومت معاشی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔ ورکرز کو ہمیشہ احترام دیا، میاں نواز شریف کی ملک واپسی ملکی سیاست میں یکسر تبدیلی اور ملک میں استحکام کا باعث ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف مسلم لیگی رہنما اور ممبر پنجاب کونسل سید انیس الرحمن گیلانی اور دیگر سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔ سید انیس الرحمن گیلانی نے کہا آئندہ الیکشن سے قبل قائد میاں محمد نواز شریف ملک میں موجود ہونگے۔ مسلم لیگ نواز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ ملکی استحکام اور معاشی ترقی میں نمایاں کردار میاں نواز شریف ادا کریں گے۔ گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں افتتاحی منصوبہ جات کے سنگ بنیاد سمیت نوجوان لیگی رہنما میاں یاسر فیاض لالیکا سمیت ورکرز، ممبران اسمبلی اور افسران سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔