اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احسن اقبال کا چین/سی پیک کے حوالے سے بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے یہ بات کہ ہمارا آئرن برادر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گاحیران کن اور توہین آمیز ہے پی ٹی آئی کے ساتھ سی پیک کو آگے لے جانے پر ہمیشہ مضبوط اتفاق رائے رہا ہے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کے تحت سی پیک سے پاکستان کے عزم کو مزید گہرا کرتے ہوئے، درج ذیل منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا فیصل آباد رشکئی انڈسٹریل زونز کو آپریشنل کر دیا گیادھابیجی انڈسٹریل زون کو حتمی شکل دی گئی، جو زیر تعمیر ہے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سائنس، ٹیکنالوجی اور زراعت ان تین نئے مشترکہ ورکنگ گروپس پر بات چیت کی اور سی پیک کے فیز 2 میں شامل کیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زیر تعمیر تمام پاور پلانٹس مکمل کیے، بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کیے اور ٹرانسمیشن پراجیکٹ شامل کیے گئیہائی وے کے مزید کئی کلو میٹرز کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت میں مکمل ہوئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مغربی صف بندی کو حتمی شکل دی گئی، اور کام میں تیزی آئی گوادر انڈسٹریل زون کو وسعت دے کر آپریشنل کیا گیا۔