کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) خضدار کے علاقے وڈھو آڑنجی میں ہیضے کی وباء پھیل گئی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ آڑنجی میں ہیضے سے 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 12 سے زائد متاثر ہیں۔
خضدار: ہیضے کی وباء شدت اختیار کر گئی‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
Jul 10, 2023