اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، اسپیشل سینٹرل کورٹ کےجج بخت فخر بہزاد نے سماعت کی۔ وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہبازعدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے سلیمان شہباز سمیت دیگر کو بری کردیا۔ یاد رہے سلیمان شہبازسمیت دیگر شریک ملزمان نےبریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی اور عدالت نے ایف آئی اے سے27 سوالات کےجوابات مانگ رکھے تھے۔ خیال رہے ایف آئی اے پہلے ہی سلیمان شہباز سمیت ملزمان کوبے گناہ قرار دے چکی ہے جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف ،حمزہ شہباز پہلےہی بری ہو چکے ہیں۔