انٹرنینشل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی اولمپکس کوالیفائر مقابلوں کے میزبان ممالک کااعلان کردیا پاکستان ، اسپین اور چین ہاکی اولمپکس کوالیفائرمقابلوں کی میزبانی کریں گے اسپین اور چین میں ویمنز مقابلوں کا ایک ایک ٹورنامنٹ شیڈول ہیں پاکستان اور اسپین میں مردوں کےایونٹ کا ایک ، ایک ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا ہاکی اولمپکس کوالیفائر کے مقابلےاگلے سال 13 جنوری سے 21 جنوری کےدرمیان کھیلے جائیں گے ہر ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی ہاکی اولمپکس کوالیفائر کےمینز کےایونٹ میں ایشیاکی 5،افریقہ 1،یورپ7 ،اوشنیا1، اور پین امریکا کی 2 ٹیمیں شرکت کریں گی ہرٹورنامنٹ کی ٹاپ 3 ٹیمیں پیرس اولمپکس 2024 کے لئے کوالیفائی کریں گی پیرس اولمپکس میں کل 12 ٹیمیں شرکت کریں گی
انٹرنینشل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی اولمپکس کوالیفائر مقابلوں کے میزبان ممالک کااعلان کردیا
Jul 10, 2023 | 13:59