نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ساہیوال ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت اور تجاویز کا جائزہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کی نئی عمارت میں جدید کارڈیالوجی بلاک بنانے کافیصلہ چلڈر ن ہسپتال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں قائم کیا جائے گا شہر کے اندر سے گزرنے والی ساڑھے چھ کلو میٹر دو رویہ جی ٹی روڈکی تعمیر وبحالی کی جائے گی ساہیوال کے سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ،واٹر ری چارج اورویسٹ مینجمنٹ کمپنی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیاگیا ساہیوال،پاکپتن روڈ ستمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن اوکاڑہ کی چھوٹی نہروں کی پختگی کے پراجیکٹ کابھی جائزہ لیاگیا صوبائی وزراء منصور قادر، اظفر علی ناصر،عامر میر، سیکرٹریز آبپاشی،ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ، تعمیرات و مواصلات، صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،اوقاف اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت ساہیوال کے کمشنر اور آر پی او،پاکپتن، اوکاڑہ اور ساہیوال کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے
ساہیوال کی نئی عمارت میں جدید کارڈیالوجی بلاک بنانے کافیصلہ
Jul 10, 2023 | 14:51