ن لیگ نےسیٹ ایڈجسٹمنٹ کاحتمی فیصلہ نوازشریف پر چھوڑ دیا .

Jul 10, 2023 | 15:27

مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کےلیے اپنی حکمت عملی واضع کرنا شروع کردی ہے،سینیر رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے جبکہ کسی بھی ہم خیال جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نوازشریف پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹ کےلیے  پہلی ترجیح ن لیگ کے وفادار اراکین پارلیمنٹ ہونگے، ان اراکین میں الیکٹ ایبل  زیادہ شامل ہیں،تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے والے تجربہ کار اور نوجوان اراکین کو بھی ٹکٹس ملیں گے،استحکام پاکستان پارٹی ،جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کرینگے۔ سندھ میں جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی جماعت کو ابھی تک مخصوص تعداد میں نشستوں کی پیش کش نہیں کی گئی،کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےلیے مذاکرات مریم نواز کی وطن واپسی پر ہونگے۔ن لیگی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کےلیے ن لیگ جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کررہی ہے،مریم نواز وطن واپسی پر سندھ میں پیر پگاڑا سے ملاقات کرینگی۔

 

مزیدخبریں