اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ‘ پتوکی کے عام مارکیٹوں کے دورے

Jul 10, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے عام مارکیٹوں کے دورے کئے۔ آٹا، روٹی و نان سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا‘ گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ رادھاکشن شازیہ رحمان اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے اپنی اپنی تحصیلوں میں عام مارکیٹوں کا دورہ کر کے آٹا، چینی، دالیں، روٹی و نان سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو چیک کیا تا ہم ناجائز منافع خوری پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ 

مزیدخبریں