قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی افسروں کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک اصغر علی خاں، ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید، سی ای او ہیلتھ، پولیس، ریسکیو 1122، واپڈا، سوئی گیس، چیف افسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو سکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، صفائی ستھرائی، لائٹنگ سمیت دیگر کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈی سی کمپلیکس میں سنٹرل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔