ننکانہ : تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل  میں تصادم ‘ ایک شخص زخمی

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب مانانوالہ روڈپر دھوپ سڑی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 60سالہ نذیر احمد شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن