سرائے مغل (نامہ نگار) ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی پتوکی ملک طاہر صدیق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل محمد طارق نے ٹیم کے ہمراہ مختلف دیہات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے موضع بھسین سے بلال میو سے پسٹل اور گولیاں،عابد جٹ سے پسٹل اور گولیاں بر آمد کر لیں ۔ منشیات فروش اقبال سے 1100 گرام چرس بر آمد ہوئی۔ ویران حویلی میں چھاپہ مار کر حویلی سے شراب کشید کرتے شراب کی چالو بھٹی و دیگر سامان اور 38 لٹر شراب بر آمد کر لی ۔سلیم سے 50 لٹر شراب ‘ سلامت کے قبضے سے 40 لٹر شراب بر آمد ہوئی۔ موضع ججہ کلاں میں دو اشتہاریوں کو پناہ دینے کے جرم میں عابد اور امتیاز کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔