شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) شیخوپورہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وفاقی اور صوبائی محتسب اداروں کے افسروں نے چیمبر کے بانی چیئرمین منظورالحق ملک ، صدر طارق محمودمغل، صدر مرکزی انجمن تاجران امجد نذیر بٹ سے ملاقات کی جس میں شیخوپورہ ، ننکانہ ، قصور، لاہور ، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں اور تاجروں نے شرکت کی اس موقع پر صنعتکاروں نے وفاقی اور صوبائی محتسب افسروں کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ کراچی سے آنیوالی ٹرینوں کو شیخوپورہ ریلوے سٹیشن پر سٹاپ دئیے جائیں بتی چوک شیخوپورہ کے موجودہ نقشہ کو تبدیل کرکے پرانے نقشہ پر بحال کیا جائے ، بجلی ،گیس کے بلوںمیںبے جا ٹیکسز اور اضافہ کے فیصلوں کو واپس جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے محلہ رسول نگر ریلوے انڈر پاس کی تعمیر کے کام کو تیز کیا جائے شہر کے سیوریج سسٹم کو فوری تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سیوریج نظام لایا جائے ، صنعتکاروں کے دفاتر کیلئے سرکاری اراضی فراہم کی جائے کوٹ عبدالمالک سے لیکر شیخوپورہ تک سپیڈو بس سروس کا آغاز کیا جائے تمام پختہ وعارضی تجاوزات کو ختم کیا جائے جس پر افسران نے یقین دلایا کہ ان شکایات کے فوری ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔
وفاقی ‘ صوبائی محتسب افسروںکی چیمبر میں منظورالحق ‘ امجد نذیر سے ملاقات
Jul 10, 2024