پتوکی (نامہ نگار) ملک دشمن قوتوں کی ہر سازش کوناکام بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا، اتحاد بین المسلمین اور استحکام پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او سٹی پتوکی راحیل احمد خاں نے اپنے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنا تمام مکاتب فکر کے علما اور قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اتحاد بین المسلمین ‘ استحکام پاکستان وقت کی ضرورت ہے :راحیل احمد خاں
Jul 10, 2024