حکومت کو عوام کا کوئی احساس نہیں : ملک اسلم بلوچ

Jul 10, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ پر نوازشات ختم کرنے کی بجائے، پاکستان کے 98 فیصد غرباء پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے، کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نہیں جہاں قوم کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملتا نظرآتا ہو،یوں محسوس ہوتا کہ جیسے پی ڈی ایم ٹو کی حکومت کو عوام کا کوئی احساس نہیں حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں، پروٹوکول کا خاتمہ کیا جائے اور بیرونی امداد کی بجائے قومی وسائل سے استفادہ کیا جانا چاہے۔ آئی ایم ایف کے غلاموں نے اشیاء ضرورت پر 18 فیصد ٹیکس لگا کر جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ حالیہ وفاقی بجٹ ملک کے مختلف طبقوں کواحتجاج اورملک کوڈی انڈسٹریلائیزیشن کی طرف دھکیل رہا ہے۔

مزیدخبریں