بھٹہ ایسوسی ایشن پاکستان کا 15 جولائی سے پنجاب بھر کے بھٹے بند کرنے کا اعلان 

پھول نگر (نامہ نگار) بھٹہ ایسوسی ایشن پاکستان نے 15 جولائی کو پنجاب بھرمیں غیر مینہ مدت کیلئے بھٹہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بھٹہ ایسوسی ایشن پاکستان کے ضلعی صدرحاجی رانا سرفراز خاں‘ سینئر وائس چیئرمین بھٹہ ایسوسی ایشن پاکستان مہر عبدالحق ، پھول نگر صدر رانا ماجداور جنرل سیکرٹری رانا زاہدعاشق، رانا امیتاز احمد خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت نے دو تین ماہ میں جتنے ٹیکس کا نفاذ کیا ہے کاروبار کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے ۔کوئلے اور کرایہ کے خرچے بڑھ گئے ہے لیکن اینٹ کا ریٹ وہی پرانا ہے جس سے ہمارے خرچے پورے نہیں ہورہے ہم حکومت کی طرف سے ناجائز ٹیکسز کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیبر کا ہم احترام کرتے ہیں ہم سب بھٹہ ایسوسی ایشن والے اعلان کرتے ہیں کہ بھٹوں کے اردگرد سینکڑوں درخت لگا ئینگے تاکہ ہماری لیبرکو سہولیات ملے انھوں نے کہا ڈی جی لیبر کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی تو ہم نے کہا کہ ہم سخت قانون کو مسترد کرتے ہیں لیبر جب ہمارے سے چھ لاکھ روپے پگڑی لینگے تو بتاتے بھی نہیں تو بھٹے سے بھاگ جاتے ہیں ہم کس کا دروزہ کھٹکھٹائے روڈ ایکس لوڈ وزن والے جو ہے 27ٹن وزن کی اجازت ہے وزن زیادہ ہوتا ہے تو وہ بھی اس کے پیسے لیتے ہے جبکہ گیارہ ٹن تو ہماری گاڑی کا وزن ہوتا ہے ہم کیا کمائیں ہم نے پہلے حکمرانوں کو کہا تھا کہ ہم چھ ماہ کام کرتے ہے بارہ ماہ کا انکم ٹیکس کیسے دے اس موقع پر بھٹہ کے مالکان رانا عثمان ،رانا امجد ،حاجی انور ،رانا وسیم ،سردار اسلم ڈوگر ،مدثر نیازی ،سردار حاجی مجید ،حاجی بشیر ،چودھری ارشد وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن