سپیڈو بس سروس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلایا جائے: ناظم شوکت

Jul 10, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا ہے کہ سپیڈو بس سروس حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے عوام کو بہتر سفری سہولت میسر آرہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور کی طرح پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سپیڈو بس سروس کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روٹ نمبر 6پرمسافروں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے یہاں مزید نئی بسیں چلائی جائیں۔

مزیدخبریں