پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازار میں قیمتوں کو روزانہ چیک کریں:کمشنرلاہور

 لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے قیمت ایپ پر مجسٹریٹس کے اپلوڈڈ ڈیٹا کے حوالے سے مجسٹریٹس سے استفسار کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر بازار میں قیمتوں کو چیک کریں۔ تمام اے سیز روزانہ کی بنیاد پر پرائس مجسٹریٹس کی بازاروں میں چیکنگ کو مانیٹر کریں۔   حکومت پنجاب کی ہدایات اور ضلعی سطح پر مقررکردہ نرخناموں کے مطابق بازار میں عملدرآمد کو سخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کا سرکاری نرخنامہ ہر دکان اور مارکیٹ میں موجود ہونا چاہیے‘ اس پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔  کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام دکانوں، ریڑھیوں اور مارکیٹس میں سرکاری نرخناموں آویزاں ہونے چاہئیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، اے ڈی سیز، اے سی ز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن