بجلی بلوں میں ہوشرباء اضافے کے خلاف پاکستان سٹیل میلٹرز کا احتجاج 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے بجلی کے بلوں میں ایم ڈی آئی اور فکس چارجز کے ہوش ربا اضافے  کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے۔  پچھلے ماہ وزیراعظم نے انڈسٹری کو سستی بجلی دینے کا اعلان کیا ، اب بجلی بلوں میںمختلف طریقوں سے چارجز بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے ورنہ سٹیل میلٹرز کی فرنسز بند ہو جائیں گی اور ہزاروں صنعتی ورکرز بے روزگارہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن