بجلی کے نرخ 9 سینٹ‘مارک اپ 15فیصد تک کم کیا جائے:ایس ایم تنویر

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور سابق نگراں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور توانائی ایس ایم تنویر نے نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی معیشت کی گروتھ کیلئے بجلی کے نرخوں کو 9 سینٹ اورمارک اپ کو 15فیصد تک کم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں، سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز بھی موجود تھے۔ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس صرف اسی صورت میں ادا کر سکتی ہے جب اسے کمانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری کو 9سینٹ پر بجلی فراہم کی جائے تو اس سے برآمدات میں چھ بلین ڈالر کا اضافہ ہوگا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...