لاہور (کامرس رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے کراچی،لاہوراور اسلام آباد کے بعد پشاورمیں بھی الخدمت بنوقابل پروگرام کا آغاز کردیا۔آفس آٹومیشن، گرافکس ڈیزائننگ،موشن گرافکس،ای کامرس،ڈیجیٹل مارکیٹنگ،موبائل ایپ ڈویلپمنٹ،ویب سائٹ ڈویلپمنٹ،سائبرسکیورٹی،اور ڈیٹا سائنس مصنوعی ذہانت سمیت16کورسزکیلئے خیبرپختونخوا کے ایک لاکھ 45ہزار طلبہ وطالبات نے آن لائن رجسٹریشن کروائی،انٹری ٹیسٹ اسلامیہ کالجیٹ گرائونڈمیں ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں ہزاروں طلباء وطالبات شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، پیٹرن ان چیف بنوقابل پروگرام خیبرپی کیعنایت اللہ خان،صوبائی صدرالخدمت خالدوقاص،ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنوقابل پروگرام سلمان شیخسمیت نمایاں شخصیات نےؒ شرکت کی۔ الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص نے کہا الخدمت کی ٹیم ان نوجوانوں کوہنرسکھانے کے بعدروزگار کمانے کااہل بنائے گی۔