لاہور (نامہ نگار) 40سال سے کوٹ شہاب دین شاہدرہ کے مکان میں رہائش پذیر کشمیری مہاجر عبدالعزیزکو لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازم کی ملی بھگت سے کارپوریشن نے سامان سمیت گھر سے باہر نکال دیا۔پولیس کی مدد سے چادر اور چاردیواری کی حرمت کو پامال کیا گیا۔ انجمن تحفظ حقوق مہاجرین جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے علاقے کے ایم پی اے غزالی بٹ اور ایم این اے علیم خان سے پرزور اپیل ہے کہ فوری طور پر ذاتی مداخلت کر کے بے دخل مہاجر ریاست جموں و کشمیر کو اس کے گھر کا قبضہ دِلوایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ مہاجرین اس معاملے پر ملک گیر احتجاج شروع کر دیں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ محکمانہ بدمعاشی کو کنٹرول کیا جائے اور نصف صدی سے مقیم گھر کے مالک کو اس کے گھر کا قبضہ دِلوایا جائے۔