تعلیمی معیار بہتر ٗ5 بورڈز میں سرکاری سکولز ٹاپ پوزیشن پرہیں:رانا سکندرحیات 

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پبلک سیکٹر کے سکولوں نے پرائیویٹ سکول مافیا کو مات دی۔ پبلک سکول سسٹم اتنا بہتر کرینگے کہ نجی سیکٹر اپنی فیسیں کم کرنے پر مجبور ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میںکیا۔ انہوں نے کہا ہمارے تعلیمی اقدامات کی بدولت آج 9 میں سے 5 بورڈز میں سرکاری سکولز ٹاپ پوزیشن پرہیں ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز بچوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے ایوارڈز رکھے ہیں۔ دانش سکول پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ اس پر تنقید کرنے والوں کیلئے میٹرک کا نتیجہ ہی کافی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا   سمارٹ پالیسی کے تحت اساتذہ کی شارٹیج اگلے تین ماہ میں زیرو پر لائیں گے۔ ساؤتھ پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کیلئے تین تین ماہ کے فنی کورسز پر مشتمل فاؤنڈیشن لرننگ پروگرام متعارف کروایا گیا ہے جہاں طلبہ سکلز سیکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن