لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ اورسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ اور دیگر رہنماؤں نے 12 جولائی کو اسلام آباد کے احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ 12 جولائی کا دھرنا عوام کو کو آئی ایم ایف کے جبر اور حکومت کے ظلم سے نجات دلائے گا ، اسلام آباد میں عوام کے حقوق کی ترجمانی کیلئے حافظ نعیم الرحمن دھرنا کی قیادت کرینگے۔ لاہور میں پانچوں اضلاع اور قومی و صوبائی حلقوں کی سطح پر احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔