سوشل میڈیا پرمریضہ کے علاج میں کوتاہی برتنے کی خبروں میں صداقت نہیں:انتظامیہ جنرل ہسپتال 

لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر ضلع اوکاڑہ کی 21سالہ حاملہ خاتون مسکان بی بی کے کیس میں  کوتاہی برتنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ خاتون کی جان بچانے کیلئیضروری طبی امدادمسلسل فراہم کی جارہی ہے اور سینئرڈاکٹرز اور نرسزاسکی نگہداشت پر مامور ہیں۔مریضہ  کے پیٹ میں بچہ ہسپتال لانے سے پہلے ہی فوت ہو چکا تھا ‘ لواحقین یہ جانتے ہیں اور ہسپتال میںعلاج معالجے کی سہولیات پرمطمئن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن