مثبت اور حقیقت پر مبنی مواد کو میڈیا پر ترویج دی جائے:گورنرسردارسلیم حیدر 

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے ڈویژنل سیکرٹریز انفارمیشن کے وفد نے سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ کی قیادت میں گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ انفارمیشن بیورو کسی بھی سیاسی جماعت کی بصیرت اور آواز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمشن سیکرٹریز مثبت اور حقیقت پر مبنی مواد کو پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ترویج دیں۔ وفد میں پی پی پی، لاہور ڈویژن کی سیکرٹری انفارمیشن فاِئزہ ملک سابق ایم پی اے، راولپنڈی ڈویژن سے راجہ نذیر ایڈووکیٹ، گوجرانوالہ ڈویژن سے عبدالرزاق سلیمی، فیصل آباد ڈویژن سے سمعیہ ناز ایڈووکیٹ، سرگودھا ڈویژن سے تنویز شہباز بخاری اور ساہیوال ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن طاہر عباس سندھو شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن