اسرائیلی پولیس نے منگل کے روز ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر حزب اللہ کے حالیہ میزائل حملے کے نتیجے میں دو اسرائیلی مارے گئے ہیں۔تاہم اسرائیلی پولیس نے فوجی ٹھکانوں پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں یہ نہیں کہا کہ اسرائیل کے دو فوجی مارے گئے ہیں۔ بلکہ صرف دو افراد کے مرنے کو رپورٹ کیا ہے۔اس حملے میں لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے 40 میزائل اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں فائر کیے تھے۔دوسری جانب اسرائیلی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔پولیس نے بھی اپنے بیان میں اس کی تصدیق کی ہے۔