روس نے فوج سے تمام بھارتیوں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا

Jul 10, 2024

ماسکو (این این آئی) روسی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یوکرائن اور روس کی جنگ کے دوران  2  بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعوی ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے ذریعے لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2  روزہ دورے پر ماسکو میں ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن کی طرف سے دیے گئے  عشائیہ میں یہ مسئلہ اٹھایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روس نے فوج سے بھارتیوں کو فارغ کر کے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ 24  بھارتی شہریوں کو ایجنٹوں نے نوکریاں دلانے کا جھانسہ دیا اور پھر روس لا کر انہیں یوکرائن کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا گیا۔

مزیدخبریں