واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں سمندری طوفان بیرل سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ریاست ٹیکساس اورلوئیزیانا میں مختلف حادثات میں 8 افرادہلاک اور1500 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ روز ٹیکساس سے ٹکرایا‘جس نے ریاست آرکنساس اورلوئیزیانا کوبھی متاثرکیا۔30لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز کوبجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،انتظامیہ کا کہنا تھاکہ جس بجلی بحالی میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔شدید طوفانی بارشوں سے سڑکیں زیرآب آگئیں‘گاڑیاں ڈوب گئیں‘تیز ہوائوں سے درخت اکھڑ گئے‘گھروں اورانفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا‘طوفان بیرل سے ریاست مسوری الینوائے،انڈیانا،ٹینیسی،اوہائیو اور مشی گن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
امریکہ: سمندری طوفان، 1500 پروازیں منسوخ، حادثات میں 8 افراد ہلاک
Jul 10, 2024