لندن (نوائے وقت رپورٹ) نومنتخب برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور نئے ایم پیز نے حلف اٹھا لیا۔ کیئر سٹارمر اور 650 ایم پیز اور ان کی کابینہ نے کانمز رول پر دستخط کئے۔ سر لنڈسے ہوٹل دوبارہ ہاؤس آف کامنز کے سپیکر منتخب ہو گئے۔ حلف اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی بھی شامل ہیں۔ نومنتحب برطانوی وزیر شبانہ محمود‘ افضل خان‘ عمران حسین‘ راجہ یاسین‘ ناز شاہ نے بھی حلف اٹھا لیا۔ سپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک ایک کر کے حلف اٹھایا۔ ایم پیز نے بادشاہ چارلس‘ ان کے ورثاء‘ جانشینوں سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ ارکان اپنی مذہبی کتاب پر بھی حلف اٹھا سکتے ہیں۔