شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ٹراما سنٹر میں ایک لاوارث ضیعف العمر شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد وارڈ میں منتقل کرنے کی بجائے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم ویران پناہ گاہ میں سکیورٹی عملہ کی مدد سے شفٹ کر کے گرمی، حبس میں لاوارث کر کے چھوڑ دیا گیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہو گئی۔ پھر نعش کو مردہ خانہ کے باہر رکھ کر پھر پورا دن تذلیل کی جاتی رہی۔ سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چودھری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے سیشن کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ لاوارث شخص کی موت کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
شیخوپورہ، لاوارث مریض وارڈ کی بجائے پناہ گاہ منتقل، دم توڑ گیا
Jul 10, 2024