افغان شہریوں کی پاکستان آمدورفت کیلئے نیا طریقہ لانے کا فیصلہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کے پی او آر اور اے سی سی کارڈ طورخم بارڈر پر ایف آئی اے تحویل میں لے گی۔ رضا کارانہ افغانستان واپسی پر وی آئی ایف فارم لے گا، فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملے گی، یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کے کارڈ پنچ کر کے ایف آئی اے تحویل میں رکھے گا، ایف آئی اے کی تحویل میں لئے گئے کارڈ نادرا مستقل بلاک کر دے گا۔ کارڈ ایک بار پنچ ہو گیا یا ایف آئی اے تحویل میں آیا واپس نہیں کیا جائے گا۔ نئے طریقے کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ مؤثر بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن