اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر کل سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوگی۔