سرکاری سکولوں کا معیار بہتر کر دیا، وزیراعلیٰ قیمتیں کم کرنے آئیں: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے روشن گھرانہ پروگرام کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ بجلی کے بلوں سے ستائے پنجاب کے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب 50 یونٹس سے 500 یونٹس تک کے صارفین کو سولر مہیا کرنے جا رہی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت 90 فیصد حصہ پنجاب حکومت ادا کرے گی جبکہ صرف 10 فیصد حصہ صارفین کو ادا کرنا ہو گا۔ یہ بلین روپے کا منصوبہ ہے جسکی تفصیلات جلد عوام کے سامنے آ جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ  پنجاب میں آٹے کی قیمت کو نوٹیفائی کیا گیا ہے جس پر پوری کابینہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ آٹے، آلو، پیاز و دیگر اشیاء  خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے آئی ہیں اور اس حوالے سے انکا زیرو ٹالرنس ہے۔ ہم نے ابتدائی چند ماہ میں سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار اس حد تک بہتر کر دیا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پبلک سیکٹر کے سکولوں نے پرائیویٹ سکول مافیا کو مات دی ہے اور ان سے پوزیشنز چھینی ہیں۔ پبلک سکول سسٹم اتنا بہتر کریں گے کہ نجی سیکٹر اپنی فیسیں کم کرنے پر مجبور ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...