سپریم کورٹ بھٹو کو دی جانے والی سزا بھی کالعدم قرار دے: شازیہ مری 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، سپریم کورٹ شہید بھٹوکو دی جانے والی سزا کو بھی کالعدم قرار دے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بھٹونے حق اور سچ کی خاطر جان دی، شہید بھٹو کو انصاف دلانے میں 40 سال کا وقت گزر گیا۔ شہید بھٹو کے عدالتی قتل پر انصاف طلب کرنے کیلئے صدارتی ریفرنس بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی آرڈر 48 صفحات پر مشتمل ہے۔ جنرل  (ر) ضیاء الحق نے پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی۔ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے جمہوریت کیلئے جان دی۔ شہید بھٹو نے اس وقت کہا تھا کہ یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کو کہہ دینا چاہئے کہ سزا کا فیصلہ بھی غلط تھا۔ ریفرنس پر شارٹ آرڈر کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے فل آرڈر ریلیز ہوگیا، فل آرڈر کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اپنا مؤقف شیئر کرنا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے اس  آرڈر کو حاصل کرنے کیلئے طویل عرصے کی جدوجہد کی۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے مزیدکہا کہ تاریخ کی بدترین زیادتی کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔  پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جھوٹے مقدمے میں غیرشفاف ٹرائیل کے ذریعے پھانسی کی سزا دے کر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، شازیہ عطا مری اور وقار مہدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قانون کے مطابق کسی بھی قتل کیس کا ٹرائیل سیشن کورٹ میں چلتا ہے، لیکن شہید بھٹو کا ٹرائیل ہی ہائی کورٹ میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا ضیاء  الحق نے اپنے فائدے کی خاطر ملک کے اداروں کو استعمال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...