9 مئی کے واقعات قابل مذمت، جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں: امریکہ

Jul 10, 2024

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی حکومت نے پاکستان  میں 9 مئی کو ہونے والے پْرتشدد واقعات کی مخالفت کر دی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی کو پاکستان میں توڑ پھوڑ اورآگ لگانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔پریس بریفنگ میں 9 مئی حملوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاج پر امن طریقے سے کیا جانا چاہئے۔ ہم پر تشددکارروائیوں کی مخالفت اور جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔حکومتوں کو قانون کے مطابق اور آزادی اظہارکے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے نمٹنا چاہئے۔وزیردفاع خواجہ آصف کی طرف سیٹی ٹی پی پر حملوں کے بارے میں سوال پر کہا پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محمکہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے۔ پاکستان کے مختلف سویلین اداروں کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔

مزیدخبریں