لکی مروت: سابق پولیس اہلکار‘  3 بھانجے قتل: ٹانک سے 3 ایف سی اہلکار اغوا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلعی لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر کرم ٹول پلازہ کے قریب سابق پولیس اہلکار کی چلتی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد قتل ہو گئے۔ چاروں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ گاڑی میں سوار دو خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سعد اللہ خان تترخیل کے نام سے ہوئی جو لکی مروت پولیس کے سابق ایم ٹی او تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں آٹھ سے بارہ سال کے درمیان ہیں جو سعد اللہ کے بھانجے تھے۔ سعد اللہ خان موٹر کار میں خواتین اور بچوں سمیت علاج معالجے کی غرض سے پشاور جا رہے تھے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ  خیبر پی کے علی امین خان گنڈا پور نے افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ سکتے۔ ادھر ٹانک کے گاؤں کوٹ اعظم کے قریب مٹیاری سے تین ایف سی اہلکار اغوا کر لئے گئے۔ ڈی ایس پی کے مطابق تینوں پرائیویٹ گاڑی میں چھٹی پر گھر جا رہے تھے‘ بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...