برازیل کا فلسطین کے ساتھ' فری ٹریڈ ایگریمنٹ' پر فوری عمل کا فیصلہ

Jul 10, 2024 | 12:20

برازیل نے فلسطین کے ساتھ کیے گئے اپنے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو فوری طور پر موثر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے توثیق کے لیے منتظر تھا۔برازیل کی طرف سے یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کے مقصد کے لیے کیا گیا ہے ۔برازیل کا فلسطین کے ساتھ یہ معاہدہ فلسطینی معیشت کو پائیدار اور مستحکم۔معیشت بنانے کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ برازیل کی وزارت خارجہ کے مطابق اس معاہدے پر عمل کی صورت میں فلسطینی ریاست اعتماد کے ساتھ اپنے امن اور بقائے باہمی کے اصولوں کے ساتھ رہ سکے گی۔برازیل نے فلسطینی ریاست کو کئی سال پہلے سے تسلیم کر رکھا ہے۔ برازیل نے 2010 میں فلسطین کو اپنے ہاں سفارت خانہ کھولنے کی اجازت دی تھی ۔ جبکہ فلسطینی ریاست کے ساتھ فری ٹریڈ کا معاہدہ 2011 میں کیا تھا۔

مزیدخبریں