گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر ٹکٹ ہولڈر پی پی 60 معظم رئوف مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کا گوجرانوالہ کیلئے میگا پراجیکٹس کا اعلان خوش آئند ہے کسی دوسری جماعت کا (ن) لیگ کے ساتھ ترقی کے میدان میں کوئی مقابلہ نہیں گوجرانوالہ شہر کی ترقی میں( ن) لیگ کے دور کے کام نکال دئیے جائیں تو باقی کچھ نہیں بچتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے دورہ گوجرانوالہ کے دوران کارڈیک اسپتال سمیت کئی اہم منصوبوں کا اعلان کرکے ہمیشہ کی طرح گوجرانوالہ کو ایک ساتھ کئی میگا پراجیکٹس دئیے ہیں اوران میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ ہی گوجرانوالہ ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ترقی کے میدان میں کوئی دوسری جماعت مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکتی تاریخ گواہ ہے کہ ن لیگ کے ہر دور میں پنجاب میں بے مثال ترقی ہوئی اور ان گنت میگا پراجیکٹس مکمل کیے گئے۔