مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں چچی نے 5 سال کے بھتیجے کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بچے کی تلاش کے دوران گھر میں موجود صندوق سے بچے کی لاش ملی، شک پر چچی کو گرفتارکیا تو ملزمہ نے بچے کے قتل کا اعتراف کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اعترافی بیان میں بتایا کہ مقتول بچے طاہر نے میرے بچوں کو مارا تھا، غصے میں طاہر کا گلہ دبایا تو موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے