190 ملین پائونڈ ریفرنس ، پرویز خٹک نے عمران خان کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کرا دیا

Jul 10, 2024 | 17:05

ویب ڈیسک

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کی موجودگی میں عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، ریفرنس کے گواہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا.اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نیب نے مئی 2023 میں مجھ سے 190ملین پاؤنڈ کے حوالے سے بیان لیا، شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی باہر بھجوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔سابق وزیر نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، اضافیایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا. اضافی ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ ارکان نے اعتراض کیا تھا. کابینہ میں رقم سے متعلق کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے.اضافی ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی . بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں