آٹے کے بڑے بحران کا خدشہ، کراچی کی 95 فلور ملوں نے گندم کی واشنگ بند کر دی

Jul 10, 2024 | 18:39

ویب ڈیسک

کراچی: شہر قائد کی 95 فلور ملوں نے گندم کی واشنگ بند کر دی ہے. جس سے کراچی میں آٹے کے بڑے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی 95 فلور ملوں نے گندم کی واشنگ کا عمل بند کر دیا. جس کی وجہ سے کل کراچی میں کوئی بھی فلور مل گندم کی پسائی نہیں کرے گی۔فلور ملرز کا کہنا ہےکہ کل شام سے ہی شہر میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی، آج شام 6 بجے تک پہلے سے دھلی ہوئی گندم کی پسائی ہوگی تاکہ وہ خراب نہ ہو جائے۔فلور ملرز کے مطابق کراچی میں گندم کی یومیہ 70 سے 80 ہزار بوریوں کی پسائی کی جاتی ہے، جب کہ فی فلور مل 100 سے زائد لیبر کے ساتھ کام کرتی ہے، واشنگ بند ہونے سے یہ لیبر اب فارغ بیٹھی ہے۔فلور ملوں نے دو ٹوک اعلان کر دیا ہے کہ کل سے کراچی سمیت ملک بھر کی تمام فلور ملیں احتجاجاً غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی جائیں گی. اور جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے فلور ملیں نہیں کھولی جائیں گی. ان کا کہنا ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

مزیدخبریں